بھارت میں خاتون لاک ڈاؤں کے دوران سکوٹر پر 14سو کلومیٹر کا سفر کرکے بیٹے کو گھرلے آئی

(رضیہ بیگم) کا بیٹا لاک ڈاؤن کے باعث گھر سے 14سو کلومیٹر دور پھنس گیا تھا، رضیہ بیگم سکوٹر پر 3دن کا سفر کر کے بیٹے کو گھر واپس لے آئیں.

 عثمان خادم کمبو بھارت میں خاتون لاک ڈاؤں کے دوران سکوٹر پر 14سو کلومیٹر کا سفر کرکے بیٹے کو گھرلے آئی، رضیہ بیگم کا بیٹا لاک ڈاؤن کے باعث گھر سے 14سو کلومیٹر دور پھنس گیا تھا، رضیہ بیگم سکوٹر پر 3دن کا سفر کر کے بیٹے کو گھر واپس لے آئیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک خاتون پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں پھنسے ہوئے اپنے بیٹے کو گھر واپس لانے کے لئے طویل سفر کر کےاسکوٹر پر سوار ہوکر پہنچ گئیں۔
رضیہ بیگم جن کی عمر 48 سال ہے پیر کی صبح مقامی پولیس سے اجازت لے کر اس مشکل سفر پر روانہ ہوئی تھیں، وہ سکوٹر پر سفر کر کے سولو سے نیلور پہنچیں اور مجموعی طور پر 14سو کلومیٹر کا سفر کر کے بدھ کی شام اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ گھر واپس لوٹیں۔
رضیہ بیگم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سکوٹر پر ایک اکیلی عورت کے لئے یہ ایک مشکل سفر تھا لیکن میرے بیٹے کو واپس لانے کے عزم نے میرے تمام ڈر دور کردیے۔

میں نے روٹیاں پیک کیں اور سفر پر نکل گئی۔ انہوں نے بتایا کہ رات کے وقت سفر کرتے ہوئے خالی سڑکوں سے خوف آتا تھا لیکن وہ بیٹے کو واپس لے آئیں۔ رضیہ بیگم ایک سکول میں ہید مسٹرس ہیں اور انکے دو بیٹے ہیں اور انکا چھوٹا بیٹا اپنے دوست کو چھوڑنے دوسرے شہر گیا تھا لیکن پھر ملک میں کورونا کی وبا پھیلنے کی وجہ سے ہونے والے ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہیں پھنس گیا تھا۔ یاد رہے کہ پوری دنیا کی طرح بھارت میں بھی لاک ڈاؤن ہے اور ہر طرح کی نقل و حرکت پر پابندی ہے۔ بھارت میں اب تک 6ہزار 725کیسز سامنے آچجے ہیں جبکہ کورونا کی وجہ سے اب تک 229افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ بھارت میں 641افراد صحیتیاب بھی ہوچکے ہیں لیکن نئے کیسز کے آنے کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن ہے**

Comments